Home / اہم خبریں / لاہور کے علاقے کاہنہ میں جائیداد کی ہوس نے اولاد کا خون سفید کر دیا، بیٹی نے مکان ہتھیانے کیلئے خاوند اور قبضہ مافیا سے مل کر بیوہ ماں پر تشدد کر کے بازو توڑ ڈالا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں جائیداد کی ہوس نے اولاد کا خون سفید کر دیا، بیٹی نے مکان ہتھیانے کیلئے خاوند اور قبضہ مافیا سے مل کر بیوہ ماں پر تشدد کر کے بازو توڑ ڈالا

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور کے علاقے کاہنہ میں جائیداد کی ہوس نے اولاد کا خون سفید کر دیا۔ بیٹی نے مکان ہتھیانے کیلئے خاوند اور قبضہ مافیا سے مل کر بیوہ ماں پر تشدد کر کے بازو توڑ ڈالا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ لاہور کے علاقے کاہنہ میں جائیداد کی ہوس نے اولاد کا خون سفید کر دیا۔ بیٹی نے مکان ہتھیانے کیلئے خاوند اور قبضہ مافیا سے مل کر بیوہ ماں پر تشدد کر کے بازو توڑ ڈالا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ تفصیلات کے مطابق جائیداد کے لالچ نے رشتوں کا تقدس پامال کر دیا۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مکان ہتھیانے کیلئے بیٹی ہی ماں کی دشمن بن گئی۔ قبضہ مافیا کے ساتھ بیوہ والدہ کے گھر گھس گئی۔ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔متاثرہ خاتون فوزیہ کا کہنا ہے کہ مرحوم خاوند کے پانچ کنال، بارہ مرلے پر مشتمل گھر کی ملکیت کے حوالے سے کیس زیر التوا ہے۔ بیٹی حنا اور داماد عامر گجر نے قبضہ مافیا سے مل کر زبردستی گھر ہتھیانے کیلئے بدتمیزی اور تشدد کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے