تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لیے وفاقی افسران کہ خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لیے وفاقی افسران کہ خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت کے دور میں شروع کیا جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ تاخیر کے سبب صوبائی حکومت کے لیے ہزیمت کا سبب بن گیا۔ منصوبے کے حوالے سے صوبائی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کے بعد اب خیبر پختونخوا حکومت نے بروقت تکمیل کے لیے وفاقی افسران کہ خدمات کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے درمیان بی آر ٹی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔ مشاورت میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر وفاقی افسران تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر اور ڈیزائن میں سامنے آنے والے نقائص کے سبب غفلت برتنے والے 6 مزید افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ منصوبے میں سامنے آنے والے نقائص کے سبب مختلف جگہوں پر تعمیرات مسمار کر کے نئے سرے سے تعمیر بھی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ بی آر ٹی منصوبے تاخیر اور مسائل کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری کروائیں گے لیکن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے باضابطہ احکامات موصول نہیں ہوئے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے