Home / اہم خبریں / ہائی پروفائل بی بی مری کیس میں بی بی مری کے والد کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

ہائی پروفائل بی بی مری کیس میں بی بی مری کے والد کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کی رہائشی فرسٹ ایئر کی طالبا صائمہ عرف بی بی مری کے والد مولا بخش مری کا بڑا انکشاف کرتے ہوۓ میری بیٹی صائمہ عرف بی بی مری کو بلیک میل کرکے قتل کیا گیا۔ کینال میں ڈوبی نہی ڈبویا گیا ہے، بی بی مری کے والد مولا بخش کا بیان سامنے آگیا۔ بی بی مری آٹھ مارچ کو کینال میں پر اسرار طریقے سے ڈوب گئی تھی ورثاء نے لاش بغیر کفن اور نماز جنازہ کے دفن کیا تھا۔ سول سوسائٹی کے بھرپور احتجاج کے بعد کیس ہائی پروفائل بنا۔ میرپورخاص 28 مارچ کو بی بی مری کی قبر کشائی کے بعد میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ بی بی مری کے والد اور بھائی پہلے خودکشی پھر سیلفی نکالتے ہوئے کینال میں ڈوبنے کے بیانات دے چکے ییں۔ بی بی مری کے والد کے نئے بیان سے سول سوسائٹی کے موقف میں تائید ہوگئی۔ بی بی مری کے کیس میں دو افراد گرفتار ہیں تین افراد پر مقدمہ درج ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے