تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خدمات انتہائی قابل ستائش ہیں۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان

مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خدمات انتہائی قابل ستائش ہیں۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کمشنر ڈیرہ ڈویژن محمد جاوید خان مروت نے ڈیرہ پریس کلب کے وفد سے اپنے دفتر میں خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا کردار نہایت کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،ڈیرہ کے مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خدمات انتہائی قابل ستائش ہیں جسے وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈیرہ کے تمام صحافیوں کی فلاح وبہبود اور میڈیا کالونی سمیت دیگر تمام مسائل کے حل میں وہ ضرور اپنا کردار ادا کریں گے ۔صحافیوں کے وفد میں ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یٰسین قریشی، سرپرست اعلی سردار عبدالحمید بلوچ، جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرام، سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی، نائب صدرابو المعظم ترابی، حاجی لطیف الرحمان خان، سابق جنرل سیکریٹری محمد فضل رحمان اور پریس سیکرٹری گوہر محبوب غنچہ موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کرامت اللہ خان مروت بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی، ٹریفک و چنگ چی کے مسائل کے علاوہ تجاوازت کے خاتمے اور سیوریج سمیت دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے لئے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے ان سے رپورٹ بھی طلب کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی ہماری اپنی یونیورسٹی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ وہ مقام حاصل نہیں کرسکی جوکہ اس کے ساتھ قائم ہونے والی دیگر یونیورسٹیز نے حاصل کیا۔ گومل یونیورسٹی کی بہتری اور ترقی کے لئے گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے مسائل پر جلد قابو پالیا جائے۔ گومل یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش اور خواہش کہ وہ جلد از جلد مکمل کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ ٹانک کی بیوٹیفکیشن کے لئے حکومت کی جانب سے فنڈ جاری کیا گیا جس کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے اور اس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کے بلا امتیاز کاروائی عوام کے بہتر مفاد میں کی جارہی ہے جس کے لئے شہریوں کا تعاون درکار ہے تاہم تاجر برداری کی جانب سے تحفظات پیش کیے گئے جنہیں دور کیا جائے گا اور شہر کی خوبصورتی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ڈیرہ ہمارا اپنا شہر ہے اس کی بہتری کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ غلطی اگر ہوگی تو اس کی اصلاح بھی ہم خود ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کالونی صحافیوں کا حق ہے اس کے حوالے سے ڈیر پریس کلب کے جذبات انتہائی قابل ستائش ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میڈیا کالونی کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب کے سرپرست اعلی سردار عبدالحمید بلوچ کی جانب سے شہر میں سیوریج منصوبے کی تعمیر میں تاخیر پر توجہ مبذول کروانے پر کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران کی میٹنگ بلائی جائے گی اور کوشش ہوگی کہ یہ سست روی کا شکار نہ ہو، فنڈز رکاوٹ نہ بنیں، بہتر اور معیاری کام کرکے اسے جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات دور ہوسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے