تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ چشمہ روڈ مندھراں موڑ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 54 سالہ زمیندار جاںبحق

ڈیرہ چشمہ روڈ مندھراں موڑ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 54 سالہ زمیندار جاںبحق

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ چشمہ روڈ مندھراں موڑ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 54 سالہ زمیندار ملک قیوم نواز اتراء جابحق، ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا الزام لواحقیں کا لاش ہسپتال میں رکھ کا احتجاج۔ ایم ایس اور کمشنر ڈیرہ کے خلاف نعرے بازی، پولیس نے کار تحویل میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیلدار حاکم کا بھائی 54 سالہ زمیندار ملک قیوم نواز اتراء سکنہ کیچ المعز شوگر ملز سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ مندھراں موڑ کےقریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور سر پر ہیلمٹ نہ کی وجہ سے اس کا سر پھٹ گیا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن شدید ہیڈ انجری کے باعث وہ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں دم توڑ گیا۔ لواحقین نے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے متوفی کی لاش ٹراما سنٹر کے احاطے میں رکھ کر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ انہوں نے ایم ایس اور کمشنر ڈیرہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بعدازاں لاش ایمبولینس کے ذریعے گھر روانہ کر دی گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود تھے لیکن متوفی کی ہیڈ انجری اتنی شدید تھی کہ متوفی کے سر سے دماغ باہر آچکا تھا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چلانے کے لئے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا جس میں غفلت کے باعث اکثر موٹر سائیکل حادثات جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے