کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے نجی اسکول حبیب ببلک اسکول میں سالانہ اسپورٹس ڈے منعقد کیا گیا اسکول کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا جس میں شامل گرین ہاؤس، بلو ہاؤس، یلو ہاؤس اور ریڈ ہاؤس تھی بچوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں خوب محنت کی اور ایک دوسرے سے بازی لینے کی کوشش کی اس سالانہ اسپورٹس ڈے میں جہاں بچوں نے خوب محنت کی وہاں حبیب ببلک اسکول کے اسپورٹس ٹیچر، اسکول اساتذہ اور اسکول کی پرنسپل مس عینی شاہد نے اس سالانہ اسپورٹس ڈے کو کامیاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اس پورے ایونٹ کی خاص بات گرین ہاؤس کے محمّد حسن تھے جنہوں نے ہڈل ریس میں سب سے آگے دوڑتے ہوۓ اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوۓ گرے اور زخمی ہونے کے باوجود تیسری پوزیشن حاصل کی اس پورے اسپورٹس ڈے میں گرین ہاؤس نے سب سے زیادہ میڈلس حاصل کرتے ہوۓ اول پوزیشن حاصل کی اور ٹرافی کے حقدار ہوۓ کھیلوں کے اختتام پر اول پوزیشن حاصل کرنے والی گرین ہاؤس کی ٹیم کو حبیب پبلک اسکول کی پرنسپل مس عینی شاہد نے ٹرافی دی دوسری پوزیشن بلو ہاؤس اور تیسری پوزیشن ریڈ ہاؤس نے حاصل کی۔ اسپورٹس ڈے کے احتتام پر بچوں کے والدین اور اسکول اساتذہ میں کی ریس کا اہتمام کیا گیا کامیاب ہونے والے اساتذہ اور والدین کو میڈل سے نوازا گیا۔
![]()