Home / اہم خبریں / سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دہشت گردوں سمیت 8 خطرناک مفرور اشتہاری گرفتار

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دہشت گردوں سمیت 8 خطرناک مفرور اشتہاری گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں سمیت آٹھ خطرناک مفرور اشتہاری ، گیارہ مشتبہ افراد اور گیارہ جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن میں زیر حراست افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن کی کاروائی میں پولیس و ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ، خواتین پولیس اورسول حساس ادارے کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ زیر حراست افراد کو چھان بین کیلئے مقامی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار بعض افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ سلیم ریاض کی خصوصی ہدایت پر جامع حکمت عملی کے تحت شہر بھر میں جرائم پیشہ و مشکوک افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائیوں کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔ کریک ڈاؤن کے اس تسلسل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گزشتہ روز پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں اور ملحقہ آبادی کا محاصرہ کرتے ہوئے ٹارگٹڈ گھروں اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر اچانک چھاپے مارے۔ چھاپہ مار کاروائیوں اور تلاشی آپریشن کی کاروائی میں پولیس نے گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر سات پسٹل، ایک بندوق، اور مختلف بور کے کارتوس، دو کلو گرام سے زائد چرس، ڈیڑھ کلو گرام بھنگ، دو لیٹر شراب برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ پولیس نے گرفتار تمام افراد کو سخت سیکیورٹی میں تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہیں۔ آپریشن کے دوران اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس اور ایلیٹ فورس پر مشتمل آپریشنل دستوں کیساتھ خواتین پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سول حساس ادارے کے ہلکاروں نے بھی کاروائی میں حصہ لیا۔ اسی طرح آپریشن میں پولیس کو بھاری مشین گنوں سے لیس بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل رہی اور علاقے کی طرف آنے جانے والے راستوں کی سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے اس دوران علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی اور کسی کو بھی بغیر تلاشی اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے