تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ”عافیہ رہائی کفن پوش پیدل مارچ“ کا ساتواں دن، شرکاء حسن ابدال پہنچ گئے! لوگوں کی اکثریت کوامید ہے کہ عمران خان عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا کریںگے۔ انعام اللہ مروت

”عافیہ رہائی کفن پوش پیدل مارچ“ کا ساتواں دن، شرکاء حسن ابدال پہنچ گئے! لوگوں کی اکثریت کوامید ہے کہ عمران خان عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا کریںگے۔ انعام اللہ مروت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے ”عافیہ رہائی کفن پوش پیدل مارچ“ کے ساتویں روز شرکاء حسن ابدال پہنچ گئے۔ راستے بھر لوگوں کی جانب سے پیدل مارچ کے شرکاء اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگ جگہ جگہ پیدل مارچ کے شرکاء کا استقبال کرہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ”عافیہ رہائی کفن پوش پیدل مارچ“ کے نگران انعام اللہ مروت نے کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی انسانی مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر عافیہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی نام نہاد امریکی جنگ کی متاثرہ ہے۔ جس طرح عراق پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار رکھنے کا جھوٹا الزام لگا کر حملہ کیا گیا تھا اسی طرح اپنی عوام کو گمراہ کرنے کے لئے امریکہ نے ڈاکٹر عافیہ کے نام کو استعمال کیا تھا۔ پیدل مارچ کے شرکاء سے ملاقات کے موقع پر لوگ جس طرح عافیہ بہن کی رہائی اور وطن واپسی کے معاملے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کیلئے عافیہ کا امریکی جیل میں گذرنے والا وقت شدید اذیت کا باعث بن رہا ہے۔ ارباب اختیار تک ان جذبات کا اظہار پہنچانے کیلئے ہی ہم نے رضاکارانہ طور پر ”عافیہ رہائی کفن پوش پیدل مارچ “ کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے تو قوم کے جذبات کا لحاظ نہیں کیا اب موجودہ حکمرانوں کو اس روش پر نہیں چلنا چاہئے۔ پیدل مارچ کا استقبال کرنے والے لوگوں کی اکثریت اس امید کا اظہار کر رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی بیٹی کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کریںگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے