Home / اسلام آباد / پاکستان اور ملائیشیا نے باہمی مفاہمت کی پانچ یادداشتوں پر دستخط ہوۓ ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

پاکستان اور ملائیشیا نے باہمی مفاہمت کی پانچ یادداشتوں پر دستخط ہوۓ ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان اور ملائیشیا نے باہمی مفاہمت کی پانچ یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملائیشیا نے جے ایف سیونٹین طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ملائیشیا نے پاکستان کو دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستان دفاعی نمائش میں جے ایف 17 طیاروں کی نمائش کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا نے پاکستان سے حلال گوشت اور چاول خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ دونوں ممالک کے مابین بینکوں کی شاخیں کھولنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں ملائیشیا کے تجربات سے مستفید ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے