تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے لیے جوش و جذبہ سے بھرپور خصوصی ملی نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ ریلیز کردیا

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے لیے جوش و جذبہ سے بھرپور خصوصی ملی نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ ریلیز کردیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے لیے تیار کیا گیا جوش و جذبہ سے بھرپور خصوصی ملی نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ ریلیز کردیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ کے کئی پرومو جاری کیے گئے جن میں ملک کے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہر دل کی آواز ’پاکستان زندہ باد‘ ملی نغمہ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج سمیت پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔یوم پاکستان کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ملی نغمہ ‘پاکستان زندہ باد‘ 3 منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ میں گلوکار ساحر علی بگا کی لہوگرما دینے والی آواز شامل ہے جس کی شاندار شاعری عمران رضا نے تحریر کی ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کل پریڈ میں بھی اس گانے کو پیش کیا جائے گا جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد مہمان خصوصی ہوں گے۔ جبکہ آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف، بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے