Home / اہم خبریں / شادی ہالز 11 بجے تک بند کرنے کے احکامات جو ہالز 11 بجے بند نہیں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کمشنر کراچی

شادی ہالز 11 بجے تک بند کرنے کے احکامات جو ہالز 11 بجے بند نہیں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کمشنر کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں شادی کی تقریبات کے انعقاد کے لئے زیادہ سے زیادہ گیارہ بجے تک کا وقت مقرر کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنروسطی فرحان غنی،مختلف اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جی ویسٹ،دیگر سینئر پولیس افسران، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران اوردیگر نے شرکت کی۔ اجلاس نے کراچی میں رات دیر تک شادی کی تقریبات کے انعقاد کی وجہ سے پیدا ہونے مسائل کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ شادی کی تقریبات کے لئے زیادہ سے زیادہ 11 بجے تک اجازت ہوگی۔ 11 بجے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کی جائے گی۔ فیصلہ پر موثر طور پر عملدرآمد کرانے کے لئے مہم شروع کی جائے گی تمام متعلقہ اداروں کو مہم میں شامل کیا جائے گا۔ دیگر متعلقہ اداروں کا اگلے ہفتہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں مہم شروع کر نے کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ میرج ہالزمالکان فیصلہ پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہوں گے جو ہالز مالکان 11 بجے ہال بند نہیں کریں گے وہ ہالز سیل کر نے پر غور کیا گیا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون کریں فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا جارہا ہے اجلاس میں شادی کی تقریبات کی وجہ سے پیدا ہوانے ٹریفک کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا جائے گا، جن مقامات پر شادی تقریبات کی وجہ سے ٹریفک دباؤ میں اضا فہ ہوگا اور ٹریفک کی دشواری پیدا ہو گی اس جگہ ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی اقداما ت کئے جائیں گے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ میرج ہالز مالکان اور آرگنائزز اس فیصلہ کو وارننگ سمجھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گیارہ بجے شادی ہالز بند کردیں گے، دوہفتہ بعد جو ہالز خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے