Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں حیدرآباد روڈ پر مسلح افراد کا زرعی زمین پر حملہ، فائرنگ، آگ لگانے کے سبب 3 سو من گندم، تھریشر اور ٹرک کے ٹائر جل کر خاکستر

ٹنڈو آدم میں حیدرآباد روڈ پر مسلح افراد کا زرعی زمین پر حملہ، فائرنگ، آگ لگانے کے سبب 3 سو من گندم، تھریشر اور ٹرک کے ٹائر جل کر خاکستر

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم میں حیدرآباد روڈ پر مسلح افراد کا زرعی زمین پر حملہ، فائرنگ، آگ لگانے کے سبب 3 سو من گندم، تھریشر اور ٹرک کے ٹائر جل کر خاکستر ہوگئے، پولیس اور مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم حیدرآباد روڈ پر گرین سٹی کے نزدیک کراچی کے رہائشی فیصل عباسی کی زرعی زمین پر گندم کٹائی کے دوران دو ویگو گاڑیوں میں سوار ایک درجن سے زائد مسلح نقاب پوشوں نے شدید فائرنگ کے بعد پیڑول چھڑک کر گندم کے ڈھیر، تھریشر اور بھوسے سے بھرے ٹرک پر فائرنگ کرکے آگ لگا دی جسکے نتیجے میں تین سو من گندم، تھریشر اور ٹرک کے اگلے ٹائر جل کر خاکستر ہوگئے آگ لگانے کے بعد مسلح افراد بآسانی فرار ہوگئے مذکورہ زمین تنازع ہے یہ زرعی زمین عدالتی حکم پر فیصل عباسی کے حوالے کردی گئی تھی عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے دوران تکراری زمین پر قائم پولیس پکٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے مسلح افراد کے آنے پر آموں کے باغات میں چھپ کر جان بچائی اور مزدور بھی بھاگ گئے اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کی فائربریگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ ڈی ایس پی ٹنڈو آدم ایوب بروہی، ایس ایچ او سٹی حاجی محمد اسلم بلو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مذکورہ زمین پر پہنچے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نے بتایا کہ مدعیوں کا موقف سن کر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے