تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، وہ یوم پاکستان پر پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج ملائیشیا کے وزیراعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس دوران وہ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اپنے دورے میں مہاتیر محمد یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال سمیت کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، عمران خان نے اپنے دورہ ملائیشیا میں انہیں پاکستان آنے کی خصوصی دعوت دی تھی۔ واضح رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملیشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے