تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹک ٹاک پر وردی میں ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے والی میرپورخاص کی نو مسلم لیڈی پولیس اہلکار کو سوشل میڈیا پر معطلی کے فیصلے پر عوامی رد عمل کے بعد بحال کردیا گیا

ٹک ٹاک پر وردی میں ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے والی میرپورخاص کی نو مسلم لیڈی پولیس اہلکار کو سوشل میڈیا پر معطلی کے فیصلے پر عوامی رد عمل کے بعد بحال کردیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ٹک ٹاک پر وردی میں گانا گا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے والی میرپورخاص کی نو مسلم لیڈی پولیس اہلکار عائشہ مری کو سوشل میڈیا پر معطلی کے فیصلے پر عوامی رد عمل کے بعد بحال کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وومین پولیس اسٹیشن میں تعینات لیڈیز پولیس اہلکار عائشہ مری نے وومین پولیس اسٹیشن کے رپورٹنگ روم میں بیٹھ کر ہولی کے موقع پر ٹک ٹاک پر دو گانے گن گنا کر ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی تھی جس کے بعد یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ نے عائشہ مری کو معطل کردیا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق عائشہ مری کو ڈسپلینری رول اور وردی کے تقدس کو پامال کرنے کی خلاف ورزی کرنے پر صوابدیدی اختیارات کے تحت معطل کیا گیا تھا، رات گئے عائشہ مری کو واپس تمبہہ کا نوٹس دیکر بحال کردیا گیا ہے، عائشہ مری نے حال ہی میں ایس ایس پی آفس میرپورخاص کے کلرک جمن مری سے نکاح کیا تھا اور اسلام قبول کیا تھا، عائشہ مری کا اصل نام شانتی مینگھواڑ تھا عائشہ مری کا والد بھوج راج محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ہیں، عائشہ 2014 میں بھرتی ہونے کے بعد کمانڈو کی خصو صی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد میرپورخاص میں ڈیوٹی پر معمور ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے