تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے موجود نمازیوں کا قتل غیر انسانی عمل ہے۔ فادر صالح ڈائیگو

نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے موجود نمازیوں کا قتل غیر انسانی عمل ہے۔ فادر صالح ڈائیگو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قومی کمیشن برائے امن و انصاف کی جانب سے نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، اس موقع پر کراچی کے آرچ بشپ کارڈینل جوزف کوٹس اور ڈائریکٹر قومی کمیشن برائے امن و انصاف کراچی فادر صالح ڈائیگو نے اپنے مشترکہ بیان میں کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے موجود نمازیوں کا قتل غیر انسانی عمل ہے، نیوزی لینڈ جیسے چھوٹے اور پرامن ملک میں مذہبی انتہا پسندوں نے معصوم اقلیت کو نشانہ بناکر سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کو تباہ کر دیا ہے، ہم ایبٹ آباد کے استاد نعیم رشید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے فائرنگ کرنے والے کو روکنے کی کوشش کی، یہ ایک مثبت پیغام ہے کہ ہم پاکستانی پر امن لوگ ہیں اور امن کی خاطر اپنی جانیں بھی قربان کرسکتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاپائے اعظم فرانسس اور مسیحی رہنماؤں کی جانب سے دنیا بھر میں اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے ہم ان کو اپنی دعاوں میں شامل کرتے ہیں اور خدا تعالی سے ان کے لیے دعاگو ہیں جو لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہوئے ہیں انھوں نے اپنے پیغام میں تمام مسیحوں کو مسیحی روزوں کے ان خاص ایام میں تشدد سے متاثرہ افراد، انصاف اور امن کی بحالی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے