Home / اہم خبریں / بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ جن علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں ان میں کوئٹہ ، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، پشین، ژوب، شیرانی، قلعہ عبداللہ، مستونگ، زیارت، نوشکی، چاغی، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بولان، قلات، خضدار، ہرنائی، واشک اور خاران شامل ہیں۔ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے واضح رہے کہ رواں موسم سرما میں کئی برسوں کے بعد بلوچستان میں بھرپور بارشیں اور برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایک جانب طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے وہیں زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے