تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں پریس کلب کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے ڈیرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافیوں کے مسائل کے حل اور پریس کلب کی نیک نامی میں اضافے کے لیے جو جذبہ رکھتی ہے وہ لائق ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ صدر ڈیرہ پریس کلب محمد یاسین قریشی، جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرام، سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی، محمد فضل الرحمان پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پریس کلب کی ممبر شپ میں اضافے، حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق ورکنگ جرنلسٹ کے مسائل حل میں نئی کابینہ کا وژن قابل ستائش ہے میں ڈیرہ پریس کلب کو پاکستان کے دیگر پریس کلبز کی طرح فعال اور نامور ادارہ بنانے میں اس شہر کے مسائل کا حل اور تیز ترین ترقی کا راز پوشیدہ ہے نئے صدر اور انکی کابینہ مثبت سوچ کی حامل ہے اور ہم سب متحد ہوکر اپنی برادری اور اپنے شہر کے باسیوں کی بہترین خدمت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ایک ہی وژن رکھتے ہیں اور وہ ہے ملک و قوم اور پسماندہ طبقات کی بے لوث خدمت اور انکی محرومیوں کا ازالہ سابقہ دور حکومت میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ڈیرہ پریس کلب کے لیئے بیس لاکھ روپے دیئے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کالونی یہاں کے صحافیوں کا دیرینہ اور بنیادی مسئلہ ہے باہمی اتفاق اور صحافیوں کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے سے ہم یہ مسئلہ جلد ہی حل کریں گے۔ ڈیرہ پریس کلب کے لیئے مزید مالی گرانٹ کے لیئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ پریس کلب میں خواتین گیلری کی تعمیر کے حوالے سے مثبت قدم اٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی میں خود ڈیرہ پریس کلب کا دورہ بھی کرونگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے