تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان نے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے متعدد ممالک کے لیے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا

پاکستان نے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے متعدد ممالک کے لیے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان نے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے متعدد ممالک کے لیے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے، سرمایہ کاری میں اضافے، ملک کا مثبت تشخص دنیا بھر میں پروان چڑھانے کے لیے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ پاکستان نے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا ہے جبکہ وزیراعظم 14 مارچ کو باضابطہ طور پر نئی ویزہ پالیسی کا افتتاح کریں گے۔ نئی ویزہ پالیسی کے تحت 50 ممالک کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت ملے گی جس میں خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک کو 30 دن کا آن آرائیول ویزا دیا جائے گا، برطانیہ، ترکی، چین، ملائیشیا کے شہریوں کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔ ویزہ آن آرائیول کی پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی، خطے میں توازن اورسلامتی کے امورکو مدنظر رکھا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے