Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈگری کے قریب کوٹ غلام محمد روڈ پر رکشہ بے قابو ہوکر الٹنے سے رکشے میں سوار 4 بچے، 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

میرپورخاص ڈگری کے قریب کوٹ غلام محمد روڈ پر رکشہ بے قابو ہوکر الٹنے سے رکشے میں سوار 4 بچے، 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈگری کے قریب کوٹ غلام محمد روڈ پر رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ رکشہ الٹنے سے رکشے میں سوار 4 بچے، 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پولیس موبائل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈگری اسپتال پہنچایا زخمیوں میں راشد ولد علی اضغر، دلشاد ولد ارشاد عمر 12 سال، فوزیہ زوجہ راشد عمر 25 سال، عدیلہ دختر منظور عمر 12 سال، عدنان ولد منظور عمر 13 سال، نجمہ زوجہ نزیر عمر 26 سال، نور فاطمہ دختر نذیر عمر 3 سال، جمیلہ زوجہ محمد اکرم عمر 50 سال شامل ہیں زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے متاثرہ خاندان کا تعلق گاؤں چانگ ماری سے ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے