کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں پی ایس ایل کا آغاز، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے سیکورٹی انتظامات کا اچانک جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کریم کھرل اور ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسفزئی بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ تھے۔ ایس ایس پی پیر محمد شاہ، طارق دھاریجو اور ایس پی سہائے عزیز نے سی سی پی او کو ہوٹلوں اور سیکورٹی کیمپس کا دورہ کرایا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے ریڈ زون میں پی ایس ایل کے کھلاڑیوں اور مہمانوں کیلئے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر امیر شیخ نے ہوٹلوں اور کیمپس میں موجود سیکورٹی انچارج سے سوالات کیے اور مختلف ہدایات جاری کیں۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ پولیس افسران کے ہمراہ ہوٹل موو اینڈ پک، پرل کانٹینینٹل اور میریٹ گئے، پولیس چیف نے موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع ساؤتھ کے ہوٹلوں کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ پولیس افسران کو پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر سیکورٹی فول پروف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
![]()