تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گورنمنٹ انصارالاسلام پرائمری اسکول ٹنڈو آدم کے ہیڈ ماسٹر اقبال شیخ کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ انصارالاسلام پرائمری اسکول ٹنڈو آدم کے ہیڈ ماسٹر اقبال شیخ کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

ٹنڈو آدم ( رپورٹ: رضوان احمد غوری) گورنمنٹ انصارالاسلام پرائمری اسکول ٹنڈو آدم کے ہیڈ ماسٹر اقبال شیخ محکمہ تعلیم میں تدریسی وا نتظامی خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ روز ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ انصارالاسلام پرائمری اسکول ٹنڈو آدم کے ہیڈ ماسٹر اقبال شیخ اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے، ان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم پٹھان اور اساتذہ کرام نے کیا، تقریب کے مہمان خصوصی سابق چئیرمین ٹنڈو آدم لالا محمد ایوب خان تھے اس پر وقار تقریب میں ٹی ای او سینکڈری محمد رفیق بجورو، ٹی ای او پرائمری محمد بخش لاشاری، پ ٹ الف ٹنڈو آدم کے صدر لکھا ڈنو خاصخیلی، کونسلر عامر خاصخیلی، اقبال بھٹی و دیگر اسکول ہذا کے اساتذہ کرام، سمیت علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تمام مہمان گرامی کو اجرک اور ٹیچر حضرات کو گفٹ دئے گئے۔ اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم پٹھان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ہیڈ ماسٹر اقبال شیخ بڑے ذمہ دار اور محنتی استاد تھے وہ ہمیشہ بچوں اور ٹیچرز کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آتے رہے، ان کی اسکول ہذا کے لئے گراں قدر خدمات ہیں اسکول ہذا میں تعلیم کا معیار بلند رکھنے کے لئے ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ تقریب سے مہمان خاص لالا محمد ایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری سابق ہیڈ مساٹر اقبال شیخ نے جس طرح اساتذہ کرام اور بچوں کے ساتھ یکجوئی کیساتھ کام کیا وہ قابل ستائش ہے اور اب نئے آنے والے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم پٹھان بھی اسی طرح کام کریں تاکہ اساتذہ اور بچوں میں بہتری آسکے۔ ماہانہ والدین کی میٹنگ کروائیں تاکہ والدین اپنے بچوں کی پڑھائی سے آگاہ ہوسکیں۔ میری زاتی خواہش ہے کہ جس طرح اب ایک ٹیچر کو اچھی تنخواہ ملتی ہے وہ اسی طرح بچوں کو بھی اچھی تعلیم دیں تاکہ بچہ اعلی تعلیم حاصل کرسکے۔ دیگر مقررین نے بھی خطاب میں اقبال شیخ کو ایک اچھا اور قابل ہیڈ ماسٹر قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے ہیڈ ماسٹر اقبال شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس محبت اور پیار کے ساتھ ہمارے اسکول کے اساتذہ کرام نے میری الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ہے میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا اور ان تمام دوست احباب کا بے حد مشکور بھی ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے