تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی رمضان اور صحت کانفرنس کے انعقاد سے پہلے تعارفی کانفرنس منعقد کی گئی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی رمضان اور صحت کانفرنس کے انعقاد سے پہلے تعارفی کانفرنس منعقد کی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی رمضان اور صحت کانفرنس کے انعقاد سے پہلے تعارفی کانفرنس منعقد کی گئی تاکہ متعلقہ لوگ اس کانفرنس کے حوالے سے ضروری معلومات حاصل کرسکیں۔ کانفرنس میں منتظمین کے علاوہ فارماسوٹیکلز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع، ڈین آف میڈیسن جے ایس ایم یو پروفیسر اقبال آفریدی اوروائس چانسلر کے مشیر برائے ریسرچ ڈاکٹر نذیر خان نے کانفرنس میں آنے والے فارموسوٹیکلز کے نمائندوں کو رمضان اور صحت کانفرنس کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ رمضان اور ہیلتھ کانفرنس کا مقصد صرف عام لوگوں کی فلاح ہی نہیں بلکہ اس کے ذریعے دیگر شعبہ ہائے ذندگی سے وابستہ افراد کو بھی معلومات فراہم کرنا ہے۔ پروفیسر اقبال آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رمضان اور صحت کانفرنس کے انعقاد کا مقصد روحانی فوائد کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کے حوالے سے گائیڈ لائن کی فراہمی بھی ہے تاکہ جو باتیں لوگوں کے لیے ابہام کا باعث ہیں ان کو دور کیا جاسکے۔ ڈاکٹر نذیر خان نے اس موقع پر رمضان اور صحت کانفرنس کا پس منظر واضح کیا ور بتایا کہ اس کی ابتدا مراکش سے ہوئی، انھوں نے بتایا کہ یہ کانفرنس ہر دو سال بعد ذی الحج کے مہینے میں منعقد کی جاتی ہے جس کامقصد رمضان کی آمد سے پہلے اور بعد میں انسانی جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس ہونے والی کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین کی آمد متوقع ہے جو ملک کے لیے مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ رمضان اور صحت کانفرنس 2015 سے جے ایس ایم یو میں منعقد کی جارہی ہے جس میں کئی ممالک سے آنے والے افراد اپنا تحقیقی مقالہ پڑھتے ہیں جو ماہ رمضان میں مسلمانوں کی غذائی عادات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہورہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے