کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کوئٹہ کے مشہور ہوٹلوں کے کھانوں کی لیبارٹری رپورٹ۔ چیف گورنمنٹ پبلک اینلسٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے جاری کردہ سیمپل کے لیباٹری ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق اکثر ہوٹلوں کے کھانے غیر معیاری ہے جسکی وجوہات میں غیر معیاری گھی/تیل کا استعمال، غیر معیاری کیچپ کا استعمال، سرکہ جات، خراب گوشت کا استعمال کرنا، سوئیاں، غیر معیاری مصالحہ، ابلا ہوا گوشت و دیگر ہےجن میں سر فہرست بلنہ ہوٹل، بخاری سوئٹس، افضل کڑاہی، الفجر ریسٹورنٹ، تکتو ہوٹل، گرین ہوٹل، عثمانیہ ہوٹل، مبارک ہوٹل، محفل ہوٹل، ایپل ہوٹل و دیگر کھانوں کے مراکز شامل ہیں۔
![]()