Home / اہم خبریں / حالت جنگ میں بلدیہ وسطی بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ ریحان ہاشمی چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی

حالت جنگ میں بلدیہ وسطی بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ ریحان ہاشمی چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بلدیہ وسطی کا ہر فرد افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے ، ہرمحاذ پر اپنی بہادر افواج کے ہمراہ شانہ بشانہ دشمن سے مقابلہ کرنے کے لئے ہر دَم تیا رہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اہلیان ضلع وسطی، منتخب ارکان اسمبلی، بلدیہ وسطی کے منتخب نمائندے،افسران و اہلکار ہر محاذ پر افواجِ پاکستان کے ہمراہ شانہ بہ شانہ دشمن کے خلاف صف آراہونے کے لئے تیا رہے۔ وہ بلدیہ وسطی کے زیرِ اہتمام پاکستان کی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور موجودہ کشیدہ صورتحال میں عوام بالخصوص امدادی اداروں کا فوری امدادی آپریشن سے متعلق آگہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عارف خان ایڈوکیٹ،میونسپل کمشنر سینٹرل محمد فہیم خان ،منتخب بلدیاتی نمائندے،افسران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں عوام بالخصوص امدادی اداروں کا فوری امدادی آپریشن سے متعلق آگہی انتہاء ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہمارامُلک اُس سے چھوٹا اور آبادی کم ہے ، حقیقت یہ ہے کہ ہمارے لئے اس سے فرق نہیں پڑتاکہ حق کی راہ اور اپنے دین اور وطن کی حفاظت کے دوران موت ہم پر آپڑے یا ہم موت پر جاپڑے ، کیونکہ شہادت ہے مقصود و مطلوبِ مومن۔ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان کے لئے شہادت سے بڑھکر کوئی موت نہیں اور شہادت ہی وہ زندگی ہے کہ جو مرنے کے بعد ایک مسلمان کو ابدی زندگی عطاکرتی ہے۔ انہوں نے وِنگ کمانڈر حسن علی بزدار کی جرأت اور بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و سابق ٹاؤن ناظم کورنگی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے چیئرمین کوتقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ،انہو ں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فوج کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ ہماراہر نوجوان ونگ کمانڈر حسن علی ہے ، میجر عزیز بھٹی ہے ، راشد منہاس ہے جو دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد فہیم خان نے کہا کہ پاک فضائی نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین فضائی فوج ہے۔ دشمن کو چاہئے کہ ہوش کے ناخن وگرنہ اُسے اپنی غلطی پر پچھتانا پڑے گا۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانہ سے ہوا جبکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے بلدیہ وسطی کی ریسکیو ٹیموں نے عملی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی وہ واحد بلدیاتی ادارہ ہے جہاں تربیت یافتہ ریسکیو ڈپارٹمنٹ قائم ہے جو کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے