تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارتی دراندازی کے خلاف موثر کاروائی پر افواج پاکستان کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈویژن

بھارتی دراندازی کے خلاف موثر کاروائی پر افواج پاکستان کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈویژن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت بعد نماز جمعہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے اسٹیشن چوک سے میرپورخاص پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر ظفر کمالی،انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق،ڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، وائس چیئرمین بلدیہ فرید احمدخان، تمام یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان،اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن، لیگل ایڈ کمیٹی، میڈیکل ایڈ کمیٹی، ایلڈرز ونگ، شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان ، حق پرست کونسلرز اور محب وطن شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کے لئے تہنیتی و دعائیہ کلمات درج تھے اور وہ بھارتی دراندازی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی،انچارج ایس ٹی سی سلیم رزاق اورڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق نے بھارتی دراندازی کے خلاف موثر کاروائی پر افواج پاکستان کو سلام تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔بھارت سن لے ،کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کیا جائے۔بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ جوائنٹ آرگنائزر محمد عثمان ، رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی آفاق احمد خان اور وائس چیئرمین بلدیہ فرید احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ امن کی کوششوں اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔بھارت جان لے کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔عالمی برادری بھارتی جنگی جنون اور کنٹرول لائن پر جاری بربریت کا نوٹس لے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے