قلات (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) لیویز فورس زہری کی زبردست کاروائی بیوی کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم 2 گھنٹے کے اندر قلات سے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ملزم فیروز ولد محمد اکرم سکنہ نورگامہ نے آج زہری میں اپنے بیوی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوئے واقع کا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے حکم پر تحصیلدار زہری منیر مغل لائن انچارج عطااللہ زہری نے فوری پوچھ گچھ شروع کی اور لیویز مخبر خاص سے معلوم ہوا کہ ملزم قلات فرار ہوئے ہیں نائب تحصیلدار لیویز کے ہمراہ قلات روانہ ہوئے اور ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ سے خصوصی تعاون لیکر لیویز لائن آفیسر قلات غلام مرتضٰی اور لیویز فورس قلات کے مدد سے ملزم کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارکر انکو گرفتار کیا واضع رہے کہ ملزم کو 2 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیا گیا نائب تحصیلدار زہری اور لائن انچارج زہری کے کامیاب کاروائیاں تسلسل سے جاری ہیں اور انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا ہیں کہ جرم کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا امن و امان کی خاطر مجرم جہاں بھی چھپے ہوں انھیں گرفتار کرکے دم لینگے۔
![]()