تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے سجادہ نشین حضرت مفتی عبدالخالق آزاد راۓ پوری دورہ سندھ کے موقع پر 15 روز کے لئے 5 مارچ کو سندھ آئیں گے

خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے سجادہ نشین حضرت مفتی عبدالخالق آزاد راۓ پوری دورہ سندھ کے موقع پر 15 روز کے لئے 5 مارچ کو سندھ آئیں گے

محراب پور (رپورٹ: امداداللہ ملک) حضرت اقدس مفتی عبدالخالق آزاد راۓ پوری کی محراب پور آمد ہماری خوش نصیبی ہے سجادہ نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور و ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کا دورہ اندرون سندھ ملک کے عظیم اسکالر رہبر شریعت، پیر طریقت و ماہر حکمت و سیاست حضرت اقدس مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ اپنے دورہ سندھ کے موقع پر 15 روز کے لئے 5 مارچ 2019 کو سکھر تشریف لا رہے ہیں۔ آپ بر صغیر پاک و ہند کی تحریک آزادی میں قائدانہ کردار ادا کرنے والی تاریخی خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے پانچویں سجادہ نشین ہیں جو کہ حضرت اقدس شاہ سعید احمد رائے پوری رابع کے خاص تربیت یافتہ جانشین اور ان کے قائم کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کے ناظم اعلی بھی ہیں۔ آپ ماہر ولی اللہی علوم، صاحبِ تصنیف تحقیق و تدوین اورشیخ التفسیر والحدیث بھی ہیں۔ دورہ سندھ میں آپ سکھر ، محراب پور، خیرپور، نوابشاہ، سکرنڈ، لاڑکانہ، شکارپور, جیکب آباد اور کندھ کوٹ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اسی دوران شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور, چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ اور دیگر کالجز اور یونیورسٹیز کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینارز میں خصوصی شرکت کریں گے،حسب معمول ان نشستوں میں کالج و یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے