تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت ہوش کے ناخن لے اب کوئی غلطی کی تو سپریم سرپرائز ملے گا۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

بھارت ہوش کے ناخن لے اب کوئی غلطی کی تو سپریم سرپرائز ملے گا۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع خون کے آخری خطے تک کرینگے، بھارت ہوش کے ناخن لے اب کوئی غلطی کی تو سپریم سرپرائز ملے گا، ملک کے عوام پاکستان سے جنون سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں، ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں، پاک فوج کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے بھارت کا جنگی جنونیت کا بھوت نہیں اُترا تو پاکستان کے عوام بھوت کو ختم کرنا بھی اچھی طرح جانتے ہیں، اقوام متحدہ کی بھارتی جارحیت پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے، پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعۃ المبارک کو یوم وفائے پاکستان کے طور پر منایا جائے، ملک بھر میں وفائے پاکستان کے نام سے منصوب ریلیاں، سمینار اور مظاہرے ہونگے، کارکنان پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور قومی نغموں کی گونج میں ریلیوں کا انعقاد کرتے ہوئے پاک فوج کو سلام پیش کریں، علماء کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں، ملک دشمنوں سے نمٹنے کیلئے اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور پاک فوج کے مورال کو بلند کریں، عوام نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں، بیرونی خدشات موجود ہیں اور ان خدشات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سندھ کے صدر اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا عزم ہے کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد و منظم ہے، وزیر اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ میں خطاب کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو کمزوری نہیں سمجھا جائے کا خیر مقدم اور عوام کی ترجمانی سمجھتے ہیں، بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ دور اندیش حکمت اور بھارتی منہ پر طمانچہ ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشتگردی پر بات کی بجائے جارحیت مسلط کرنا کھلی دہشتگردی ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے کردار ادا کرئے، مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہوتا جارہا ہے جو امن اور انصاف کے قتل کے مترادف ہے، پاکستان کی امن اور مذاکرات کی کوششوں کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے