تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص سے پاک فوج وطن عزیز کی بقا کے لیئے خون کے عطیات دینے کی مہم کا آغاز، اسکول کے بچوں نے قلم کے ساتھ ٹریگر کی ٹریننگ دینے کا مطالبہ کیا

میرپورخاص سے پاک فوج وطن عزیز کی بقا کے لیئے خون کے عطیات دینے کی مہم کا آغاز، اسکول کے بچوں نے قلم کے ساتھ ٹریگر کی ٹریننگ دینے کا مطالبہ کیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجیوکیشن پرائمری آفیسر میرپورخاص نوید عالم ابڑو کی قیادت میں اساتذہ اور اسکول کے بچوں کے ساتھ ریلی نکالی۔ ریلی ڈی او پرائمری آفس سے نکالی گئی۔ ڈی او نوید عالم ابڑو نے پوسٹ آفس چوک پر سرعام ٹھیلے پر لیٹ کر خون کی بوتل کا عطیہ دیا اور کہا کہ میں خود اپنے تین بچوں احمد، عبدالودود اور داؤد سمیت اس ملک کے لیئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتا ہوں اس وطن عزیز کے لیئے میں میرے بچے قربان۔ اسکول کے بچوں کو دشمن سے نمٹنے کے لیئے ٹریگر چلانا سکھائیں گے قلم ملک کی خدمت کے لیئے اسلحہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیئے ہوگا۔ انہوں نے ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ میں اپنے ضلعی کے تمام اساتذہ آفیسرز سے ملکر آج سے خون کے عطیات نکالنے کی مہم شروع کر رہے ہیں ہمارا بچہ بچہ اس ملک کی بقا کے لیئے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے