کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اعلانیے میں کہا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر میر فاروق لانگو نے جاری کردہ بیان میں موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹروپولٹین کارپوریشن کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ فائربرگیڈ سمیت دیگر شعبوں اور ایمرجنسی سینٹر کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
![]()