تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کی تاجر برادری بھی بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعے کے روز لی مارکیٹ تا کراچی پریس کلب تک جذبہ حب الوطنی ریلی کا انعقاد کرے گی

کراچی کی تاجر برادری بھی بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعے کے روز لی مارکیٹ تا کراچی پریس کلب تک جذبہ حب الوطنی ریلی کا انعقاد کرے گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ حکیم شاہ اور صدر آل لی مارکیٹ تاجر اتحاد شعیب بلوچ کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے مورخہ 01 مارچ 2019 بروز جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد لی مارکیٹ سے براستہ لائٹ ہاؤس مارکیٹ, لنڈا بازار کراچی پریس کلب تک موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ پریس کلب کے سامنے بھارت کے بُزدل وزیراعظم نریندر مودی اور انڈین آرمی چیف کے پُتلے بھی احتجاج کے طور پر نذر آتش کیے جائیں گے۔ کراچی کی تاجر برادری جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اس ریلی میں شرکت کر کے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے