کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی سولجر بازار پولیس کے مخبر خاص کی اطلاح پر بڑی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات کے دو بڑے بین الصوباٸی ڈیلرز گرفتار۔ ملزمان سیب کی پیٹیوں میں بند چرس کو ٹرالی میں لاد کر کوٸٹہ سے کراچی اسمگل کر رہے تھے جبکہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوۓ پولیس اہلکاروں نے ملزمان کے قبضے سے 145 کلو 600 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او سولجر بازار عبدالله بھٹو بمعہ پولیس پارٹی زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سولجر بازار عبدالله بھٹو کی نگرانی میں منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کی جوکہ کوٸٹہ سے کراچی ٹرالی کے زریعے اسمگل ہو رہی تھی جبکہ بدنامِ زمانہ منشیات کے دو بین الصوباٸی ڈیلروں کو بھی گھیر لیا گیا۔ ملزمان میں شامل منظور احمد ولد شاہ محمد اور محمد لال ولد بشیر احمد کے قبضے سے 145 کلو 600 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوٸی جوکہ سیب کی بند پیٹیوں میں ٹرالی کے زریعے کراچی سے کوٸٹہ اسمگل ہو رہی تھی۔ ملزمان کوٸٹہ کے علاقہ پشین سے منشیات لے کر کراچی کے علاقہ پی آٸی بی کالونی سبزی منڈی پر منشیات فروشوں کو سپلاٸی کرنے آٸے تھے جبکہ مخبر خاص کی اطلاح پر پاکستان کوارٹر گڈلک شادی ہال کے قریب سولجر بازار پولیس نے ملزمان کو دھرلیا۔ ملزمان نے ابتداٸی تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں ملزمان منشیات کے بین الصوباٸی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی منشیات سپلاٸی کرتے ہیں۔ اس شاندار و زبردست کارواٸی پر ایڈشنل آٸی جی کراچی امیر احمد شیخ، ڈی آٸی جی ایسٹ کراچی امیر فاروقی اور ایس ایس پی ایسٹ کراچی اظفر مہیسر نے پولیس پارٹی کے لیے الگ الگ تعریفی اسناد و نقد رقم دینے کا اعلان کیا۔ دوسری طرف ملزمان کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سولجر بازار عبدالله بھٹو نے یہ مٶقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()