Home / اہم خبریں / جو بھی فلاحی تنظیمیں ضلع میرپورخاص میں کام کررہی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے این او سی لیں بصورت دیگر ان کو ضلعے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ارشاد احمد کمالانی

جو بھی فلاحی تنظیمیں ضلع میرپورخاص میں کام کررہی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے این او سی لیں بصورت دیگر ان کو ضلعے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ارشاد احمد کمالانی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو میرپورخاص ارشاد احمد کمالانی نے میرپورخاص ضلعے میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جو بھی فلاحی تنظیمیں ضلع میرپورخاص میں کام کررہی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے این او سی لیں بصورت دیگر ان کو ضلعے میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی یہ ہدایت انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سے این جی اوزاور آئی این جی اوز سے اپنے اپنے پروجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی انہوں نے کہا کہ باہمی کوشش سے ہی کام میں بہتری لائی جاسکتی ہے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیموں سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا انہوں نے فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں سے رابطہ میں رہیں جن فلاحی تنظیموں نے ابھی تک این او سی نہیں لی ہے وہ جلد دورخواست دیں ماہانہ پروگریس رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا نے فلاحی تنظیموں سے کوآرڈینیشن، این جی اوز اور آئی این جی اوز کے ذمہ داران نے جاری اور گذشتہ پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر فلاحی تنظیموں کے نمائندگان بڑ ی تعداد میں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے