ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان کی جانب سے دو بھارتی طیارے مار گرانے کی خوشی میں ٹنڈو آدم کے طلبہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت اور پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اور پاکستان کی جانب سے دو بھارتی طیارے مار گرانے کی خوشی میں ٹنڈو آدم میں نیو علی گڑھ گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد یاسین آرائیں کی قیادت میں کالج سے ایم اے جناح روڈ تک پاک فوج کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں پروفیسرز اور سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر محمد یاسین آرائیں، پروفیسر احمد بلال غوری، پروفیسر غلام مصطفیٰ تبسّم، پروفیسر جی ایم زرداری، پروفیسر احمد جبران عزیز، محمد ادیب عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ازلی دشمن بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کرکے بمباری کی کوشش کی مگر ہماری پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں اور پاک فوج نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے دشمن کا تعاقب کیا اور دشمن فرار ہوگیا اور گذشتہ 24 گھنٹوں سے ہماری بری، بحری اور فضائی فوج ملک کی سرحدوں پر بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے اور دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں ہم پاک فوج کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ٹنڈو آدم کا بچہ، بوڑھا اور جوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور ہم ارض وطن پاکستان کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ریلی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
![]()