Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈویژن میں جعلی، عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس، ہسپتالوں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کے چھاپے

میرپورخاص ڈویژن میں جعلی، عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس، ہسپتالوں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کے چھاپے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویژن میں جعلی عطائی ڈاکٹرز کے کلینک اور ہسپتالوں میں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز پر ہیلتھ کیئر کمشین کی ٹیم کے چھاپے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سندھ ڈاکٹر ایاز مصطفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسین ویسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر عمر ہنگورجو، فوکل پرسن ہیلتھ کیئر کمیشن میر مختیار ٹالپر کے ہمراہ چھاپے مارے گئے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر ھنگورجو نے ایوان صحافت میرپورخاص سے گفتگو میں بتایا کہ ڈگری میں 11 ہسپتالوں و میڈیکل اسٹوروں کو سیل کیا گیا۔ جھڈو میں چار میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے ہیں۔ ڈاکٹر ایاز مصطفی ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سندھ کی ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ میرپورخاص عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاح کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، گاؤں، گوٹھوں میں جعلی ڈاکٹرز، ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کو سیل کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے