ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یٰسین قریشی نے کہا کہ اس وقت بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے، پاکستان آرمی بھارتی جارحیت کا ہر طرح سے منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔پاک فضائیہ نے انتہائی جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھارتی جنگی جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کرلیا جس پر تمام پاک فوج خراج تحسین کی مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبل ازیں بزدل بھارتی جنگی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ اس طرح جنگی دھمکیاں دے کر پاکستان پر اس طرح کی جنگ مسلط کرکے مودی اپنی الیکشن مہم کو کامیاب بنا دیں گے لیکن اسے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کی مسلح افواج اورپوری قوم یکجا ہوکر پاکستان کی سلامتی اور خود مختیاری کے لئے بھارت کی ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارتی افواج گزشتہ ستر سالوں سے کشمیر کے نہتے خواتین اور بچوں پر قتل وغارت کا بازار گرم کررکھا ہے اب کشمیر کی تحریک اپنے آخری مراحل میں ہے اور بھارت جو جمہوریت اور انسانی حقوق کا چمپئن بنتا ہے وہ اب پوری طرح سے بے نقاب ہوچکا ہے۔بھارت پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو کمزور نہ سمجھے ۔ پاک فوج کی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
![]()