تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایڈز خطرناک اور پھیلنے والی بیماری ہے اس پر کنٹرول کرنے کیلئے کو باہمی کوشش کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ارشاد احمد کمالانی

ایڈز خطرناک اور پھیلنے والی بیماری ہے اس پر کنٹرول کرنے کیلئے کو باہمی کوشش کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ارشاد احمد کمالانی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 میرپورخاص ارشاد احمد کمالانی نے کہا ہے کہ صحت قدرت کی طرف سے دیا ہوا تحفہ ہے اس لئے ہمیں اس کی حفاظت کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص ضلع میں ایڈز پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایڈز خطرناک اور پھیلنے والی بیماری ہے اس پر کنٹرول کرنے کیلئے کو باہمی کوشش کی ضرورت ہے ہم اپنی کوشش سے کسی کی قیمتی زندگی بچا سکتے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میرپورخاص کے تمام تعلقوں میں لوگوں کو ایڈز سے بچاؤ کیلئے واک اور آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں ایف ایم ریڈیو پر پیغامات نشر کئے جائیں حساس مقامات پر بینر آویزاں کئے جائیں اور پمفلٹ تقسیم کئے جائیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 مارچ 2019 کو میرپورخاص شہر سمیت تعلقوں میں واک اور سیمینار کا منعقد کئے جائیں گے ڈسٹرکٹ جیل میں بھی سیمینار منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہرماہ کے پہلے منگل کے روز آگاہی واک اورسیمینار منعقد کئے جائیں گے جس میں مختلف محکموں کے افسران کو شرکت کا پابند بنایا جائے گا اس موقع پر ایڈز کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن واحد خاصخیلی نے ایڈز سے بچاؤ کے متعلق کی گئی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، ڈی ایس پی جیل ارشاد احمد، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے