Home / اہم خبریں / پاکستان ائیر فورس کے جوانوں نے آج جس طرح بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ

پاکستان ائیر فورس کے جوانوں نے آج جس طرح بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، پاکستان کی تحمل مزاجی کو بزدلی نہ سمجھا جائے۔ پاک افواج نے ہر موقع پر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی اور اب بھی پاک افواج دشمن کو دھول چٹانے کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائیر فورس کے جوانوں نے آج جس طرح بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت قابل اور اہل لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر کو زندہ گرفتار کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اب پاکستان کا کیس عالمی سطح پر مضبوط پوزیشن میں ہے۔علی حسین نقوی نے پاکستانی اور بیرون ملک پاکستانیوں سے ملک خدا داد کی حفاظت اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی بھی اپیل کی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے