تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت کو جنگی جنون مہنگا پڑگیا، ناکام کوشش اور پاکستان کے بھرپور جواب کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے

بھارت کو جنگی جنون مہنگا پڑگیا، ناکام کوشش اور پاکستان کے بھرپور جواب کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو جنگی جنون مہنگا پڑگیا، ناکام کوشش اور پاکستان کے بھرپور جواب کے باعث بھارتی روپیہ پچاس پیسے گرگیا جبکہ غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے پیسہ نکالنے لگے، جس سے بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے منفی اثرات سامنے آنے لگے، بمبئی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی، کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں 200 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور نفٹی انڈیکس میں بھی سو پوائنٹس سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کا انخلاء دیکھنے میں آرہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی روپے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں بے قدری کا سامنا ہے، ٹریڈنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور بھارتی روپے کی قدر میں 50 پیسے گر گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں بھارت رو پے کی قدر 71 روپے 24 پیسے ہوگئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے