تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان آرمی زندہ باد ٹویٹر پر دنیا کا سب سے بڑا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا پاکستان ایئر فورس ہمارا فخر ہیش ٹیگ

پاکستان آرمی زندہ باد ٹویٹر پر دنیا کا سب سے بڑا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا پاکستان ایئر فورس ہمارا فخر ہیش ٹیگ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کے بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد سوشل میڈیا پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ‘پاکستان آرمی زندہ باد’، ‘پاکستان اسٹرائیکس بیک’ اور ‘پاکستان ایئرفورسز ہمارا فخر’ کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستان فورسز کے خوب چرچے ہیں اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں

#PakistanArmyZindabad،

#PakistanStrikesBack

اور

PakistanAirForceOurPride

ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔ پاکستان آرمی زندہ باد ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر ٹرینڈ ٹوئٹر صارف حسین شاہ نے دو تصاویر شیئر کیں اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے 6 درخت بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کے برابر ہے۔ ظفر محمود نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اگر آپ کا بولر یا جہاز لائن کراس کرے گا تو اس کا نتیجہ یقیناً سرپرائز ہوگا۔ سدرہ نامی ٹوئٹر صارف نے عالمی میڈیا پر شہ سرخیاں بننے والی خبروں کے تراشے شیئر کیے اور لکھا کہ اسے سرجیکل اسٹرائیک کہا جاتا ہے جسے ہر کوئی بیان کرتا ہے۔ سید لیلا جعفری نامی ٹوئٹر صارف نے دو مختلف تصاویر شیئر کیں اور اس پر تبصرہ کیا کہ ہم جواب دینے کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔ سجاد نامی ٹوئٹر صارف نے ایک فضا میں بلند تباہ شدہ طیارے کی تصویر شیئر کی اور اس پر لکھا کہ تم رات کے اندھیر میں چھپ کر وار کرتے ہو اور ہم دن کے اجالے میں دھاڑتے ہیں۔ اسماعیل خان نامی ٹوئٹر صارف نے بھارتی تباہ شدہ طیارے کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ڈیئر انڈیا یہ ہے ثبوت اور سرجیکل اسٹرائیک، اپنا کچرا اٹھا لیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے