تازہ ترین
Home / اسلام آباد / موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان ایئر اسپیس کل رات 12 بجے تک کیلئے بند کردی گئی

موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان ایئر اسپیس کل رات 12 بجے تک کیلئے بند کردی گئی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان ایئر اسپیس کل رات 12 بجے تک کیلئے بند کردی گئی، لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سے تمام پروازوں کے لیے آپریشن معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور پاکستان کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود بند کردی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کا باقاعدہ ناٹم جاری کردیا۔ تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنوں کو ناٹم کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنوں نے مسافروں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کل رات 12 بجے تک بند رہیں گی۔ دوسری جانب پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751 اور اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی کے 701 روکی ہوئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور سے دلی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 270 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے