کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خاتمے میں جو دکانیں قانونی تھی ان کے مالکان کو نئی جگہ پر متبادل دکانیں دینے کی تقریب سے کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آپریشن کے آغاز پر وعدہ کیا تھا کہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جا ئے گی سندھ حکومت، بلدیہ کراچی کے تعاون سے آج اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں تمام متاثرہ دکانداروں کو مختلف مارکیٹوں میں جگہ فراہم کی جا رہی ہے ، مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی کا جو بھی کرائے دار تھا اس کو متبادل دے رہے ہیں قراندازی کے تحت دکان دی جارہی ہے یہ دکانیں نہ تجاوزات میں آئیں گی نہ کوئی اور پریشانی ہوگی سپریم کورٹ نے احکامات دئیے کے تجاوزات ختم کریں اور متبادل بھی دیں گھروں تک یہ معاملہ نہیں آئے گا نہ آنے دیں گے اگر کوئی رفاہی پلاٹ پر رہائش پذیر ہے تو اس کا طریقہ کار بھی ہے گھروں کے معاملے پر عدالت سے بھی درخواست کریں گے ریلف کے لیےاس آپریشن سے کے ایم سی کے ریونیو کا نقصان ہوا ہے میرا ووٹر پریشان ہوا ہے مجھے سیاسی نقصان بھی ہوا نقصانات کے باوجود عدالتی حکم پر عملدارمد کرایا آپریشن خوشی سے نہیں کیا عدالتی حکم پر کیا۔
![]()