تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اوربین الاقوامی اعزازاپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ ماہرہ خان کو ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ تیسرے ڈسٹنکٹیوانٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے) کا انعقاد گزشتہ روز دبئی میں کیا گیا۔ ماہرہ خان اس موقع پر آسمانی رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ ماہرہ خان کی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول انتظامیہ اپنے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ کل سے شروع ہوگا

کراچی, (رپورٹ، زیشن حسین) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ جمعہ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے