تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کیخلاف محراب پور میں سول سوسائٹی کا دھرنا

کراچی میں نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کیخلاف محراب پور میں سول سوسائٹی کا دھرنا

محراب پور(رپورٹ: امداداللہ ملک) کراچی میں نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کیخلاف سول سوسائٹی کا لودھی چوک پر دھرنا، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کیخلاف محراب پور یوتھ آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے سٹی گیٹوں سے ریلی نکال کر لودھی چوک پر دھرنا دیا گیا احتجاج کی قیادت یونس نواز بھٹی، منصور عامر، حسنین ملاح و دیگر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ارشاد رانجھانی سے انصاف کیلئے نعرے درج تھے مظاہرین نے لودھی چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ سول سوسائٹی میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے