Home / اہم خبریں / کراچی میں سعید آباد پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر گرفتار

کراچی میں سعید آباد پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں سعید آباد پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کٹھیان کے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او سعید آباد چودھری محمد سلیم نے ڈاکوں راج کرنے والے عناصروں کے لٸے زمین تنگ کرنا شروع کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سعید آباد چودھری محمد سلیم کے سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصروں کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل بلال ولد عبدلرحیم، طارق ولد رسول بخش اور فہاد ولد فاروق کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سعید آباد چودھری محمد سیلم نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے