کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں شاہرانورجہاں پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کےخلاف بھرپور ایکشن۔ اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت منشیات فروش کے علاوہ جوا سٹہ مافیا کے 10 کارندوں کو دھر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی،اعلی کوالٹی کی چرس و آلات کمہنار کا سامان و دیگر قیمتی اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او شاہرانور جہاں راٶ ظہیر نے بمعہ پولیس پارٹی اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ ساتھ منشیات فروش کو دھر لیا جبکہ جوا سٹہ مافیا کے 10 کارندے بھی شاہراہ نورجہاں پولیس کے شکنجے میں ملزمان میں شامل ابو بکر ولد عاشق، کامران عرف کامی عرف ویلر ولد عبدالطیف کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز۔ چوری شدہ موباٸل فونز، نقدی، اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ جبکہ جوا سٹہ مافیا کے کارندوں میں شامل محمد ریاض، محمد صادق، محمد عمران، عرفان احمد، محمد اکمل، زوالفقار علی، خدا بخش، جہانگیر، اعجاز اور محمد ایوب کے قبضے سے آلات کمنہار بازی کا سامان جوے پر لگی بھاری نقدی رقم، 11 موباٸل فونز، اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں راٶ ظہیر نے یہ موقف اپنایا کہ عادی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کو گھسیٹتے ہوۓ حوالات میں بند کرینگے۔ انکے خلاف گھیرا تنگ رکھ کر انکا قلعہ قمعہ کیا جاٸیگا۔
![]()