سیشیلز/ وکٹوریہ (رپورٹ: محمد عمر) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے ہائی کمشنر براۓ سیشیلز ڈاکٹر سید رضوان احمد نے جمہوریہ سیشیلز کے صدر ڈینی فاوری کو صدارتی ہاؤس میں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ جمہوریہ سیشیلز کے صدر ڈینی فاوری نے نئے ہائی کمشنر کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر سید رضوان احمد پاکستان اور سیشیلز کے درمیان مالیاتی شعبے میں معیشت، تجارت، سیاحت اور تربیتی نصاب سمیت زیادہ بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے جمہوریہ سیشیلز کے صدر نے کہا کہ دوستی اور تعاون کے تعلقات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہائی کمیشن موریشس اس وقت سیشیلز، مڈغاسکر، کوموروس میں کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
![]()