Home / اہم خبریں / کراچی میں بہادر آباد پولیس کی کاروائی، گٹکا مافیا کے 3 بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی میں بہادر آباد پولیس کی کاروائی، گٹکا مافیا کے 3 بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں بہادر آباد پولیس کی گٹکا مافیا کے خلاف کارواٸی 3 بدنامِ زمانہ گٹکا فروش ایس ایچ او بہادر آباد چودھری شاہد کے شکنجے میں ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں مضرِ صحت گٹکا ماوا اور مضرِ صحت اَشیاء برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانے داروں کو زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او بہادر آباد چودھری شاہد نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارواٸی کرتے ہوۓ اہلکاروں نے ایس ایچ او بہادر آباد چودھری شاہد کی سربراہی میں 3 بدنامِ زمانہ گٹکا فروشوں کو دھرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں مضرِ صحت گٹکا ماوا اور مضرِ صحت اَشیاء برآمد۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے تھے جبکہ ملزمان خفیہ طوع پر گھر میں گٹکا کا کارخانہ بھی چلا رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کر نے پر ایس ایچ او بہادر آباد چودھری شاہد نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلے کاروبار میں ملوث عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے