تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فارم کی باسی مچھلی دریائے سندھ کی مچھلی کے نرخوں میں فروخت کی جانے لگی

فارم کی باسی مچھلی دریائے سندھ کی مچھلی کے نرخوں میں فروخت کی جانے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ میں فارم کی باسی مچھلی دریائے سندھ کی مچھلی کے نرخوں میں فروخت کی جانے لگی، انتظامیہ خاموش، ڈیرہ اسماعیل خان میں باسی اور غیر معیاری مچھلی کی فروخت، شہری بیمار ہونے لگے، فارم کی مچھلی کو دریائے سندھ کی مچھلی کے نرخوں پر فروخت کرنے کا سلسلہ جاری۔ ڈیرہ شہر میں سردی کے موسم میں دیگر اشیائے خورد و نوش کی طرح مچھلی کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے تاہم نرخ کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فارم کی مچھلی کو دریائے سندھ کی مچھلی ظاہر کرکے اضافی نرخوں پر سرعام فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باسی اور غیر معیاری مچھلی بھی سرعام ریڑھیوں پر رکھ کر فروخت کی جارہی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے