Home / اہم خبریں / اسکولوں کے قریب موبائل ٹاورز ایک ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم

اسکولوں کے قریب موبائل ٹاورز ایک ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم

پشاور (رپورٹ: گوہر غنچہ) پشاور ہائیکورٹ نے اسکولوں کے قریب موبائل ٹاورز ایک ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں موبائل ٹاورز سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید نے کی، ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات ڈاکٹر بشیرعدالت میں پیش ہوئے، ڈی جی نے شہر میں موبائل ٹاورز سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں 366 موبائل ٹاور نصب ہیں۔ رہائشی علاقوں میں 195، اسکولوں کے قریب 46، مساجد کیساتھ 55 ٹاور ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 20 موبائل ٹاورز اسکولوں کے انتہائی قریب نصب ہیں۔ جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے مساجد اور اسکول سے اہم کوئی چیز نہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر 40 سال پرانی عمارتیں بھی گرائیں گئیں، ٹاورز سے لوگوں کی صحت متاثر ہورہی ہے، کسی کو رعایت نہیں دے سکتے، عدالت نے سکولوں کے قریب واقع ٹاورز کو ایک مہینے کے اندر ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔ ۔پشاور کے شہری کی جانب سے موبائل ٹاورز کے خلاف کیس دائر کیا گیا تھا۔ شہری محمد نعیم کی بیوی کو موبائل ٹاور کی شعاعوں سے کینسر لاحق ہوا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے